ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ 5 ؍ جون کو : وزیر داخلہ بسواراج بومئی

کرناٹک میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ 5 ؍ جون کو : وزیر داخلہ بسواراج بومئی

Thu, 03 Jun 2021 12:36:32    S.O. News Service

بنگلورو، 3؍جون (ایس او نیوز) وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے بتایا کہ ریاست کرناٹک   میں کووڈ لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی برتنے کے سلسلہ میں حکومت 5؍ جون کو فیصلہ لے گی۔  

ہاویری ضلع کے دورہ کے وقت بسواراج بومئی نے رائے ہلی کی سرکاری اسپتال  کے معائنہ کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5؍ جون کو وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے کابینہ وزراء اور محکمہ صحت کے اہم افسروں اور دیگر ماہرین کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں کووڈ لاک ڈاؤن کے تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔ 

4؍ جون کو وزیر اعلیٰ بلگاوی ضلع کے دورہ کرنے والے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے کر اضلاع کی سطح پر لاک ڈاؤن کیلئے قوانین بنائے جانے والے  ہیں۔ چند اضلاع میں عائد سخت پابندیوں میں نرمی برتنے  کا بھی امکان ہے۔ 

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہاویری ضلع مختلف سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرس کے عہدے خالی ہیں۔ انہیں فی الحال 51 خالی عہدے بھرتی کئے جانے والے ہیں۔ 

بسواراج بومئی نے بتایا کہ ہاویری ضلع میں بلیک فنگس کا مسئلہ نہایت پر  یشان کن ہے۔ مرکزی وزیر سدانند گوڈا سے درخواست کی گئی ہے کہ ریاست کیلئے مناسب مقدار میں بلیک فنگس کی دوائیاں فراہم کی جائیں ۔ ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہورہے بچوں کے علاج کیلئے خصوصی وارڈ قائم کرنے کیلئے اضلاع کے ہیلتھ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ 


Share: